• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی: خورشید شاہ کی جگہ ان کی تصویر

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن شگفتہ جمانی نے سینئر رہنما خورشید شاہ کی خالی نشست پر ان کی تصویر رکھ دی۔

اس موقع پر شگفتہ جمانی نے کہا کہ خورشید شاہ نیب کی تحویل میں ہیں، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ان کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں کیے گئے۔

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت انصاف کی فراہمی کے دعوے کر رہی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان کی اپنی جماعت کے ایک رکن اکبر ایس بابرانصاف مانگتے پھر رہے ہیں، انہیں کب انصاف ملے گا؟

یہ بھی پڑھیئے:۔

خورشید شاہ کی گرفتاری پر اپوزیشن کا احتجاج، اسپیکر سے تلخ کلامی

اسپیکر اسد قیصر نے انہیں جواب دیا کہ آپ سیاسی سوال کے بجائے وزارت سے متعلقہ سوال پوچھیں۔

اس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شازیہ مری کا مائیک بند کر دیا، جبکہ نئے سوال کے لیے مائیک دیگر ارکان کو دے دیا۔

تازہ ترین