• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسا نہیں ہوگا کہ یہ تین تین تقریریں کریں اور ہم سنیں، مراد سعید

قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے شور شرابا کیا اور ان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ایسا نہیں ہوگا کہ یہ تین تین تقریریں کریں اور ہم سنیں۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفۂ سوالات کے دوران طاہرہ اورنگزیب کے سوال پر وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے ایوان کو بتایا کہ موجودہ حکومت کے دورمیں کوئی نیا ٹول پلازہ نیا نہیں بنا۔


انہوں نے کہا کہ سارے ٹول پلازے مسلم لیگ نون کے دور میں بنے ہیں، سندھ میں سیہون شریف کی سڑک اور دیگر شاہراہوں پرکام جاری ہے۔

مراد سعید کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیہون شریف اور دیگر سڑکوں پر کبھی کام نہ ہوا تھا اس پر ہم کام کریں گے۔

مراد سعید کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے شور شرابا کیا، اپوزیشن ارکان کی طرف سے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: مراد سعید سندھ حکومت پر برس پڑے

مراد سعید نے اس موقع پر کہا کہ جتنا مرضی شور کرلیں کسی کو بھی این آر او نہیں ملے، کسی کو بھی معاف نہیں کریں گے، انشاءاللہ احتساب ضرور ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ان کی منی لانڈرنگ اور لوٹ مارکی وجہ سے گرے لسٹ میں آیا، ریمنڈ ڈیوس کو این آر او کس نے دیا؟

تازہ ترین