• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سازشی تھیوری ری ٹوئٹ کردی، جس کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس اینتھونی فاؤچی نے پھیلایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں امریکی صدر نے دائیں بازو کی ایک اور سازشی تھیوری پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس اینتھونی فاؤچی نے پھیلایا۔

اس سازی تھیوری میں یہ بھی کہا گیا کہ اینتھونی فاؤچی نے یہ اقدام ٹرمپ کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کےلیے کیا ہے۔

دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کورونا وائرس کے خلاف ملیریا کی دوا کے استعمال کی حمایت کردی۔

ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بہت سے ڈاکٹر سمجھتے ہیں کہ ہائیڈروکسی کلورو کوئن کورونا سے نمٹنے میں کامیاب ثابت ہوئی ہے۔

تازہ ترین