• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ اسلام بل کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ابتسام الٰہی ظہیر

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر ابتسام الٰہی ظہیر کا کہنا ہے کہ تحفظ اسلام بل کی مکمل حمایت کرتے ہیں، گورنر پنجاب بل پر دستخط کرنے میں تاخیر نہ کریں۔ چودھری پرویز الٰہی نے یقین دلایا ہے کہ مذہبی کتابوں کے مسودے ڈی جی پی آر کے بجائے متحدہ علما بورڈ چیک کرے گا۔

لاہور میں پارٹی کے صوبائی ناظم تعلیمات ڈاکٹر عبدالغفور راشد اور مقامی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابتسام الٰہی ظہیر کا کہنا تھا کہ ہم اہل بیت کی حرمت پر یقین رکھتے ہیں، اسی طرح ہمارے مذہبی احساسات کا احترام کیا جائے، تحفظ اسلام بل کو تفرقہ کی بنیاد نہ بنایا جائے اور نہ ہی مذہبی رنگ دیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور اسکی بقا بھی اسلامی نظام میں ہے، یہ فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

تازہ ترین