• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظفر مرزا اور تانیہ ایدروس کے استعفوں کا دہری شہریت سے تعلق نہیں، فواد چودھری

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا اور تانیہ ایدروس کے استعفوں کا دہری شہریت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ جو کام تانیہ ایدروس کر رہی تھیں وہی کام نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کر رہا ہے، ایک ہی کام کیلئے دو اداروں کی وجہ سے کام میں مسائل آرہے تھے۔

ظفر مرزا کے استعفے کے بارے میں فواد چودھری نے کہا کہ کارکردگی کے جائزے میں ظفر مرزا سے متعلق کچھ ایشوز سامنے آئے تھے۔ ان معاملات کی وجہ سے وزیراعظم ڈاکٹر ظفر مرزا سے بھی مطمئن نہیں تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفے منظور کرلیے۔

تازہ ترین