• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی پشاور نے محکمہ خوراک کے افسران کو توصیفی اسناد سے نوازا

پشاور( وقائع نگار) ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے وبائی صوتحال میں بہتر کارکردگی دکھانے پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ کو توصیفی اسناد سے نوازا۔ اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو فلور ملوں کو گندم کی فراہمی‘ مارکیٹ میں سرکاری نرخوں کے مطابق آٹے کی دستیابی اور سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کے عمل کی نگرانی اور سرکاری نرخنامے جاری کرکے بعد ازاں کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ محکمہ خوراک نے پشاور میں آٹے کے مصنوعی بحران پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جنہوں نے پشاور کے مختلف علاقوں میں 117 سیل پوائنٹس قائم کرکے شہریوں کو سرکاری نرخ کے مطابق آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک کے افسران روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں میں جا کر سرکاری آٹے کی فراہمی کے عمل کی نگرانی کیا کریں اور گرانفروشی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کر کے انہیں نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی گرانفروشی نہ کرے
تازہ ترین