• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین اور نسیم کی ٹیم میں موجودگی میری خوش قسمتی ہے، اظہر علی

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے نوجوان فاسٹ باؤلرز پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی ٹیم میں موجودگی اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی دونوں باصلاحیت کرکٹرز ہیں، انہوں نے کہا کہ محمد عباس، سہیل خان اور یاسر شاہ جیسے تجربہ کار باؤلرز کی موجودگی سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہو رہا ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ بحیثیت بیٹسمین بعض اوقات آپ سے رنز نہیں ہوتے مگر انگلینڈ میں تیاریوں کے دوران تمام بلے باز نیٹ میں بہتر توازن کے ساتھ بیٹنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اظہر علی نے کہا کہ پاکستان نے انگلینڈ میں ہمیشہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 5 اگست سے ہوگا۔

تازہ ترین