• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاجز دھامرا پشاور ڈرامہ کرنے آئے تھے، شوکت یوسف زئی


رہنما پاکستان تحریک انصاف شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ مجھے ٹی وی کے ذریعے پتا چلا کہ عاجز دھامرا پشاور آئے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا کہ پی پی پی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا کو پہلے بھی چیلنج کیا تھا آج بھی کرتا ہوں۔

شوکت یوسف زئی نے کہا کہ عاجز دھامرا پشاور ڈرامہ کرنے آئے تھے، انہوں نے پشاور آنے کے بعد مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی اپنے دعوے پر قائم ہوں کہ بی آر ٹی مکمل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا شوکت یوسف زئی کا چیلنج پورا کرنے کے لیے پشاور پہنچے تھے۔

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے 21 جولائی کو سرکاری ٹی وی پر عاجز دھامرا کو براہ راست چیلنج کیا تھا، اور بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کا دعوی کیا تھا۔

شوکت یوسف زئی نے عاجز دھامراہ کو پشاور کا دورہ کرکے بی آر ٹی دیکھنے کا چیلنج کیا تھا۔پی پی رہنما عاجز دھامرا کراچی سے پشاور پہنچے لیکن شوکت یوسف زئی غائب ہوگئے۔

عاجز دھامرا شوکت یوسف زئی کے لیے بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل پر ہار پھول لے کر بھی گئے تھےجبکہ عاجز دھامرا مکمل بی آر ٹی دیکھنے کا چیلنج دینے والے شوکت یوسف زئی کو بلاتے رہے مگر وہ نہ پہنچے۔

پی پی رہنما عاجز دھامرا صبح سے شام تک پشاور کی سڑکوں پر گھوم کر مکمل بی آر ٹی منصوبے کو تلاش کرتے رہے۔

تازہ ترین