• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی و ستھرائی کے ادارے نے عید پر صفائی پلان تیار کرلیا

صفائی و ستھرائی کے ادارے ڈبلیو ایس ایس پی (WSSP )نے عیدالاضحی پر صفائی کا پلان تیار کرلیا۔

صفائی و ستھرائی کے ادارے ڈبلیو ایس ایس پی کے مطابق رواں سال عیدالاضحی پر 2775 اہلکار صفائی آپریشن میں حصہ لیں گے، 535 گاڑیوں کے ذریعے شہر سے آلائشیں اُٹھائی جائیں گی۔

ڈبلیو ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ صفائی کے حوالے سے شہر کو 4 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، صفائی آپریشن کے لیے 216 گاڑیاں کرائے پر بھی حاصل کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ لوگوں میں بڑے سائز کے قابل تحلیل پلاسٹک تھیلے تقسیم کیے ہیں، پرائمری کلیکشن میں گلی محلوں سے آلائشیں ٹرانسفر اسٹیشن منتقل کی جائیں گی، اس کے بعد سیکنڈری کلیکشن میں آلائشیں ڈمپنگ سائٹ لے جاکر ٹھکانے لگائی جائیں گی۔

چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ آلائشوں کے لیے مقررہ مقامات پر اسپرے اور چونا ڈالا جائے گا جبکہ صفائی سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے۔ 

تازہ ترین