• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبلی فراز عمران صاحب سے پوچھیں چینی کا بحران کیوں پیدا کیا؟، مریم اورنگزیب


پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شبلی فراز عمران صاحب سے پوچھیں چینی کا بحران کیوں پیدا کیا؟

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز عمران صاحب سے مخاطب ہیں کہ کرپشن کا حساب دیں، عمران صاحب سے پوچھیں کہ چینی چوری کے فیصلوں پر دستخط کیوں کیے؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شبلی فراز عمران صاحب سے پوچھیں کہ جہاز میں چینی چور کو فرار کیوں کرایا؟ اُن سے پوچھیں کہ مالم جبہ کرپشن اسکینڈل کیوں کیا؟ کب جواب دیں گے؟

انہوں نے شبلی فراز کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران صاحب سے پوچھیں کہ فارن فنڈنگ کیس میں کرپشن کیوں؟ کب پیش ہوں گے؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب سے پوچھیں 23 خفیہ اکاؤنٹس کیوں چھپائے؟ اس کا حساب کب دیں گے؟ بی آرٹی پشاور کے 128 ارب کی کرپشن کا پیسہ کس کی جیب میں جارہا ہے؟

ترجمان مسلم لیگ نون نے کہا کہ عمران صاحب سے پوچھیں کہ ڈالرکی قیمت میں اضافے کی کمائی کس کس کی جیب میں جارہی ہے؟ پشاورمیں احتساب کمیشن کو تالا کیوں لگایا؟ پشاور میں احتساب کمیشن کے سربراہ کو کیوں استعفیٰ دینا پڑا؟

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب سے پوچھیں چینی، پیٹرول، دوائی، آٹا، گندم مافیا کو کیوں نوازا؟ زمان پارک کا گھر کیسے بنا؟

انہوںنے کہا کہ جس ملک میں حکومت ہر روزصرف جھوٹ بولے وہاں مہنگائی، کرپشن اور بے برکتی ہی ہوگی۔ 

تازہ ترین