آپ آف لائن ہیں
منگل20؍ذی الحج 1441ھ 11؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گوادر میں بجلی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی

گوادر میں گزشتہ رات سے معطل ہونے والی بجلی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی، بجلی کی بندش کےباعث گوادر میں لوگوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔

کیسکو ذرائع کے مطابق گوادر میں بجلی کی سپلائی پسنی اور گوادر کےدرمیان 132کےوی کا کنڈکٹر ٹوٹنے سےمعطل ہوگئی تھی، تاہم متاثرہ کنڈکٹر کی بحالی اور مرمت کا کام جاری ہے،جس کی تکمیل کےبعد گوادرکو بجلی بحال کردی جائے گی۔

دوسری جانب بجلی کی بندش کے باعث گوادر میں علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

اس صورتحال کے باعث علاقے میں پانی کا بھی شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید