• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی ترقی کا عمل آخری مراحل میں

کراچی (اسد ابن حسن) ملک بھر سے ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر ترقی دینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور ان کی پرسنل ایویلوایشن رپورٹ (انفرادی کارکردگی) کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ساتھ ہی منتخب 96اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی پانچ سالہ کارکردگی، ان کے خلاف کوئی ڈپارٹمینٹل یا کرمنل انکوائری اگر ہو، اس کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں اور اب ان پر مشاورت جاری ہے۔ ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام زونل ہیڈکوارٹرز کو مراسلہ بھیجا گیا ہے کہ وہ اپنے زون میں تعینات 49انسپکٹرز کی زیرالتوا اے سی آرز فوراً مکمل کروانے کا عمل شروع کریں۔ اس کے علاوہ ایک تیسرے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی نے 22ہیڈ کانسٹیبلز کی اگلے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تازہ ترین