• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن نے تعلیمی بورڈ ملتان کے دو افسران سمیت 37اساتذہ کو طلب کرلیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن نے کرپشن اور قانونی بے ضابطگیوں کی شکایات پر محکمہ سکولز خانیوال کے 37 اساتذہ اور افسروں کو طلب کرلیا، ان افسروں کے خلاف درخواست گزار وسیم شاہ نے سنگین الزامات لگائے ہیں، مذکورہ افراد میں شامل تعلیمی بورڈ ملتان کی موجودہ چیئرپرسن ڈاکٹر شمیم سیال، سابق سیکرٹری بورڈ رائو شاہد محمود خان،گورنمنٹ گرلز ہائی سکولز شاہ رکن عالم کی ہیڈ مسٹریس زبیدہ سحر سمیت 37 افراد کو ڈائریکٹر جنرل ریجنل ملتان آفس میں پیش ہونے کا حکم دیا گیاہے ۔
تازہ ترین