• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کے ولی عہد نے نائیجیرین زچہ کے میڈیکل بل ادا کردیے

دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ ہمدان بن محمدنے نائیجیریا کی زچہ اور اس کے 4 نومولود بچوں کے میڈیکل بل ادا کرکے ان کی اسپتال سے جان چھڑوا دی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق، نائیجیریا کی 29سالہ خاتون نے یکم جولائی کودو لڑکوں اور دو لڑکیوں کو جنم دیا، وہ سی سیکشن کے ذریعے 31ہفتے پہلے پیدا ہوئے تھے جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں وینٹی لیٹرزپر رکھا گیا تھا۔

بچوں کے والدنے بتایا کہ ان کے پاس خاندان کے لئے کوئی انشورنس نہیں تھا اور بچوں کی پیدائش سے لے کر ڈسچارج تک اسپتال اخراجات 4لاکھ درہم سے زائد ہوچکے تھے، ایسے میں دبئی میں مقیم افراد نے ان کی مدد کی لیکن صرف 42 ہزار درہم ہی جمع کئے جاسکے۔

خاتوں کے شوہر نے بتایا کہ ایسے میں دبئی کے ولی عہد آگے آئے اور اپنے دفتر کو حکم دیا کہ وہ اس غریب خاندان کی مدد کرے، جس کے بعد زچہ اور 4 بچوں کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

تازہ ترین