عید کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں قیدیوں سے عزیز و اقارب کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی، پابندی کے باوجود جیل کے باہر قیدیوں سے ملاقات کےلئے پہنچنے والوں کا رش لگ گیا۔
کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ جیل کی انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں سے عزیزو اقارب کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی، اسی بناء پر جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا رہی تاہم جیل کے باہر قیدیوں سے ملاقات کرنے والوں کا رش لگ گیا ہے۔
جیل انتظامیہ کے مطابق جیل میں کوررونا ایس او پی کی وجہ سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم صرف قیدیوں کے لئے لائے گئے سامان کی انسانی ہمدردی کی بناء پر اجازت دی گئی ہے۔
عزیز و اقارب کی جانب سے قیدیوں کے لئے لایا گیا سامان مکمل تلاشی کے بعد جیل میں چھوڑا جا رہا ہے۔