• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر نے قربانی کیلئے کونسا جانور لیا؟

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان اور باصلاحیت گلوکار عاصم اظہر کی اُن کے قربانی کے جانوروں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

عیدالاضحیٰ کی آمد ہے اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں کل عید قرباں منائی جائے گی، ایسے میں کچھ صاحب استطاعت افراد ایسے ہیں جو آج کے دن قربانی کے لیے اپنا پسندیدہ جانور لیکر آئیں گے جبکہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو عید سے کچھ روز قبل ہی اپنا جانور لے آئے ہیں اور اُن کے ساتھ تصاویر لیکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر رہے ہیں تاکہ اُن کے چاہنے والے بھی اُن کا جانور دیکھ سکیں۔

انہی لوگوں میں معروف گلوکار عاصم اظہر بھی شامل ہیں جنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے قربانی کے جانوروں کے ساتھ تصویر پوسٹ کی ہے۔


عاصم اظہر کی جانب سے پوسٹ کی جانب والی تصویر دیکھ کر واضح ہورہا ہے کہ گلوکار نے اس بار عید پر قربانی کے لیے دُنبے اور بکروں کا انتخاب کیا ہے۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہم سب کی قربانی قبول فرمائے آمین۔‘

عاصم اظہر نے اپنے مداحوں سے بھی سوال کیا کہ’آپ اس بار قربانی کے لیے کونسا جانور لائے ہیں؟‘

گلوکار کے پوچھنے پر مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں اپنے اپنے جانوروں کے بارے میں بتایا۔

عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر17گھنٹے قبل یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک ایک لاکھ 26ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں۔

تازہ ترین