• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کے پاس حکمت عملی ہے نہ کوئی ایجنڈا، عثمان بزدار


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی کوئی ایجنڈا ہے۔

ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ عوام میں اپوزیشن رہنماؤں کی ساکھ ختم ہو چکی ہے، اپوزیشن جماعتیں خود بھی تنہا ہو گئیں، عوام کو بھی تنہا چھوڑ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت اور دور اندیش فیصلے کیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی انسداد کورونا پالیسی کامیاب رہی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث وبا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بھی وزیراعظم کے انسداد کورونا وژن کو سراہا جارہا ہے۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ کورونا وبا کے دوران منفی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں کو جھوٹ کی سیاست سے اب توبہ کر لینی چاہیے۔

تازہ ترین