• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے، مقتول کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کریں گے۔


واضح رہے کہ آج صبح لاہور میں ملتان روڈ پر پنجاب یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات پروفیسر احمد علی چٹھہ کوقتل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

پروفیسر فصیح کا بیٹے سمیت قتل، پولیس ملزم پکڑنے میں ناکام

مقتول پروفیسر احمد علی فارم ہاؤس پر اپنے قربانی کے جانور دیکھنے جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کے سر میں گولی مار دی جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔

تازہ ترین