• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں سڑک پر تین مگرمچھوں کی چہل قدمی


امریکا کی سڑک پر دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی جب تین مگرمچھ مصروف سڑک پر آزادی سے گھومتے دکھائی دیئے۔

جی ہاں، یہ مناظر امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں دیکھے گئے جہاں تین دیو ہیکل مگرمچھ سڑک پار کر رہے تھے جس کے باعث ٹریفک کی روانی کچھ دیر کیلئے معطل رہی۔

یوں سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے گھومتے مگرمچھوں کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں کچھ لوگ اس منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

کچھ لوگ خونخوار مگر مچھوں کو یوں آزادی سے سڑک پر گھومتا دیکھ خوفزدہ ہوگئے اور ریسکیو اہلکاروں کو طلب کرلیا۔

دوسری جانب آوارہ مگرمچھوں نے بنا کسی کو نقصان پہنچائے سست روی سے سڑک پار کی اور دریا کی جانب روانہ ہو گئے۔

تازہ ترین