• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید سے پہلے آخری شام، مویشی منڈیوں میں رش


عیدالاضحی 2020ء سے پہلے آخری شام آچکی، ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں رش لگ گیا۔

مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خریداری میں بھاؤ تاؤ عروج پر ہے، کہیں دام گر گئے تو کہیں چڑھ گئے ہیں۔

اس ساری صورتحال میں خریداری کے عمل کے دوران کورونا وائرس کے ضوابط کار (ایس او پیز) دھرے کے دھرے رہ گئے۔

شام تو آگئی ہے، خریدار کی سوچ ہے کہ اب تو جانور چاہیے، تگڑا، سستا اور سب سے اچھا جانور چاہیے۔

بیوپاری کے مزاج آسمان پر پہنچ گئے وہ خریداروں کے دام میں آنے کو بالکل بھی تیار نہیں ہیں۔

دوسری طرف منڈی سے جانور گھروں تک پہنچانے کےلیے گاڑی والوں کے بھی منہ کھل گئے، پٹرول کی ممکنہ مہنگائی سے پہلے ہی ریٹ مزید بڑھادیے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید بھی راولپنڈی میں اونٹ خریدنے پہنچے تو انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگائے گئے ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا۔

تازہ ترین