• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کی ملاقات


گورنر سندھ عمران اسماعیل سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ملاقات کی ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران شہر میں صفائی ستھرائی کے امور اور درکار اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل گورنر سندھ کی زیر صدارت کراچی کےمسائل کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں بارش کے پیش نظر درپیش مشکلات اور صفائی ستھرائی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کےلیے بہت زیادہ فکر مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے مستقل حل کے لیے وزیراعظم نے سمری منظوری کی، حکومت کسی بھی صورت میں کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ مون سون میں شہر کے نشیبی علاقوں کا ڈوبنا افسوسناک ہے، کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان مسائل کے باعث ہر بار کراچی کے شہری انتہائی اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہوتے ہیں۔

تازہ ترین