• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی ممالک میں عید الاضحیٰ، نماز عید کے دوران ایس او پیز کا خیال رکھا گیا

یورپ کےکئی ممالک میں بھی مسلم کمیونٹی عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبےکے ساتھ منارہی ہے، اور کورونا وائرس کے سبب ایس اوپیز کا خیال رکھا جارہا ہے۔

برطانیہ کے علاقے بریڈفورڈ کی مساجد میں ایک سے زائد نماز عید کی جماعتوں کا خصوصی اہتمام کیاگیا۔ مساجد کی انتظامیہ نے کورونا کے حوالے سے قواعد کی پابندی کا خصوصی خیال رکھا۔

اولڈہم کی مساجد میں حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق نماز عید کے اجتماعات ہوئے مساجد میں ون وے سسٹم، ماسک اور آن لائن بکنگ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

آسٹریا میں عید الاضحیٰ کا مرکزی اجتماع مرکزی اسلامی مرکز ویانا میں ہوا۔ پرتگال میں مساجد میں سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ عید کی نماز کے اجتماعات ہوئے۔

ایتھنز میں بڑے اجتماعات سے گریز کرتےہوئے عیدالضحٰی کی نماز حفاظتی تدابیر کے ساتھ پڑھی گئی۔ مساجد میں داخلے لئے ماسک اور گھر سے وضو کرکے آنا لازمی قرار دیا گیا۔

اٹلی میں بھی مسلم کمیونٹی عیدالاضحٰی مذہبی عقیدت کیساتھ منا رہی ہے۔ نماز عید کی ادائیگی میں مساجد میں ایس اوپیز پر عمل درآمد کیا گیا۔

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں کورونا کے سبب مساجد میں عید الضحٰی کی نماز ادا نہیں کی گئی۔ پاکستانی کمیونٹی نے عید کی نماز کے چھوٹے اجتماعات منعقد کیے۔

تازہ ترین