کوئٹہ/ گوادر(آن لائن) گوادر بندر گاہ سر گرمیوں کا مکمل آغاز رواں سال کے اختتام تک ہو جائیگا ان خیالات کا اظہار چائنا ورسیز رپورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین زانگ بائی زونگ نے گوادر میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ پر سر گرمیوں کا مکمل آغاز رواں سال کے اختتام تک ہو جائیگا اور2017 میں گوادر بندرگا ہ سے 10 لاکھ ٹن کا رگو گزرے گا انہوں نے کہا ہے کہ فی الحال وہاں تجارت نہ ہونے کے برابر ہے تا ہم انہو ں نے امید کا اظہار کیا کہ اس میں نمایاں اضافہ ہو گا۔