• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان حکومت اور تاجر اتحاد کے مذاکرات کامیاب


وزیراعلیٰ بلوچستان کی کمیٹی اور آل پارٹیز تاجر اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

مظاہرین نے چمن میں 2 ماہ سے جاری دھرنا ختم کردیا اور سڑکیں کھول دیں۔

صوبائی وزیر زراعت زمرک اچکزئی نے کہا کہ مظاہرین نے 2 ماہ سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے رکن اسمبلی اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ گزشتہ روز کے واقعے کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائےگا۔

وزیر داخلہ ضیا لانگو نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ باب دوستی پر کشیدگی کے خاتمے اور امن کی بحالی پر بارڈر کھول دیاجائے گا۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ معاملات طے ہونے کے بعد دو طرفہ تجارت اور پیدل آمد و رفت بحال کردیں گے۔

تازہ ترین