• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: آج لاک ڈاؤن میں خصوصی رعایت دی گئی

بلوچستان حکومت نے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے آج لاک ڈاؤن میں خصوصی رعایت برتی۔

دکانداروں کوصبح 9 سے رات 12 تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی تاہم ایس او پیز پر عمل درآمد کو ناگزیر قرار دیا گیا۔

کوئٹہ میں عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں آج جمعہ کے روز خصوصی رعایت دی گئی، جہاں تمام دکانوں اور کاروباری مراکز کو بند ہونا تھا وہاں شہر میں تمام چھوٹے بڑے تجارتی و کاروباری مراکز کو صبح نو سے رات بارہ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی۔

کوروناوائرس کی روک تھام کے حوالے سے جمعہ کو مکمل لاک ڈاؤن کیا جاتا ہے۔

انتظا میہ نے ہدایت کی کہ لاک ڈاؤن میں رعایت کے دوران احتیا طی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، ایس او پیز کی خلا ف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین