• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی فی کلو قیمت 95 روپے ہوگئی، ترجمان سندھ حکومت

چینی کی فی کلو قیمت 95 روپے ہوگئی، ترجمان سندھ حکومت 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس ہیں کہ چینی کی فی کلو قیمت 95روپے ہوگئی ہے جو ظلم کے مترادف ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ میں ان کو رلاوں گا اور اب اقتدار میں آنے کے بعد ثابت کیا کہ کام نہیں کرسکتے اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان نے عوام کو حقیقت میں رلا دیا ہے دوسالہ دور اقتدار میں پی ٹی آئی نے 22کروڑ عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ جب عمران خان نے نوٹس لیا عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا پاکستان کی عوام کی نیندیں اڑیں اورآنسو بھی نکلے چینی بحران خودساختہ مصنوعی تھا چینی بحران پیدا کرکے مافیاز کو پیسہ کمانے کا موقع پی ٹی آئی حکومت نے دیا ۔

تازہ ترین