اگر جنگ ہم پر مسلط ہوئی
تو ڈر جائیں گے ہم، نہ سوچے کوئی
ڈریں گے، ڈرے ہیں نہ پہلے کبھی
جھکے ہیں، جھکیں گے نہ ہرگز کبھی
اگر جنگ ہم پر مسلط ہوئی
تو ڈر جائیں گے ہم ،نہ سوچے کوئی
نہ یوں دھمکیوں سے ڈرا پاؤگے
خدا کی قسم! منہ کی تم کھائو گے
سمجھ جاؤگے ، ہاں سمجھ جاؤگے
نہیں مانتے ہم کسی کی تڑی
اگر جنگ ہم پر مسلط ہوئی
تو ڈر جائیں گے ہم ،نہ سوچے کوئی
بہت دیکھ لی تیری بازی گری
ڈرائے کا موسیٰ کو کیا سامری
نہیں چل سکے گی تری ساحری
نہ چل پائے گی کوئی جادوگری
اگر جنگ ہم پر مسلط ہوئی
تو ڈر جائیں گے ہم ،نہ سوچے کوئی
(سینئر صحافی، شاعر اور ادیب ازھر منیر مارچ 2020ء سے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاجاً شملہ پہاڑی چوک لاہور میں بھوک ہڑتال پر ہیں)