• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتا،ٹرمپ کا یوٹرن

کراچی (نیوزڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان پر یوٹر ن لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں ہونےوالے صدارتی انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتے،امریکہ میں صدارتی انتخابات نومبر میں ہونا ہیں اور ایک روز قبل ہی ٹرمپ نے تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2020میں ہونےوالے صدارتی الیکشن تاریخ کے فراڈ الیکشن ہونگے ،انہوں نے میل ووٹنگ پر بھی تنقید کی تھی، امریکی صدر کی اس تجویز پر ڈیموکریٹس کے ساتھ ساتھ ریپبلکن کا بھی سخت ردعمل آیا تھا اور ان کی اپنی پارٹی ہی نے ٹرمپ کے اس فیصلے میں ساتھ نہیں دیا تاہم انہوںنے اب کہا ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتے لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ تین ماہ کا انتظار بھی نہیں کرسکتے ۔  
تازہ ترین