سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)بچوں کی لڑائی پر تین افراد نے ایک شخص کو لہولہان کردیا۔ سیالکوٹ کے نواحی علاقہ موضع رنجہائی میں بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر احسن، ساجد، آصف نے ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کرکے نعیم یعقوب کو زخمی کردیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔