• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد کم ہونے لگی


پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12ویں سے 13 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 841 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 19افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 79ہزار 146ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 967 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 25 ہزار 149 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 146 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ 47 ہزار 890مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 21 ہزار 39 ہو چکی ہے، پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 93ہزار 57مریض سامنے آئے ہیں ۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34ہزار 56ہو چکی ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 33 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں ۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 743 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں ، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 134 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 84 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22ہزار 930کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 19 لاکھ 96ہزار 167 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین