کوئٹہ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف علاقوں میں کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے عید میلےسج گئے۔
ذرائع کے مطابق عید میلوں میں اونٹ گاڑی، تانگے کی سواری اور جھولوں کا اہتمام کیا گیا ہے ، جبکہ عید میلوں میں بچوں کے لئے چنا چاٹ، گول گپے، برگرز کے اسٹالز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
کوئٹہ میں بچے اور بچیاں عید میلوں میں مختلف سواری اور جھولوں سے لطف اندوز ہونے میں مصروف ہیں ۔
عید میلوں میں کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز نظر انداز کرتے ہوئے عوام کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔