کراچی کے علاقے منگھوپیر غازی گوٹھ سے غیرت کے نام پر بہن اور رشتہ دار کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق 2 افراد کے قتل میں ملوث ملزم کی نشاندہی پر ملیر سٹی سے مقتولین کی دو روز پرانی لاشیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔
کرپولیس نے بتایا کہ خاتون اور اس کے رشتے دار نے دو روز قبل ملیر سٹی میں رہائش اختیار کی تھی، جبکہ ملزم نے دونوں افراد کوقتل کرکے گھر پر باہر سے تالا لگا دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق جب ملزم کے باپ کو بیٹی کے قتل کا پتہ چلا تو اس نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہیں۔