• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے کپ فائنل: آرسنل اور چیلسی آج ومبلے اسٹیڈیم میں مدمقابل

آرسنل اور چیلسی کے درمیان ایف اے کپ کا فائنل آج ومبلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ آرسنل نے پریمیئر لیگ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی، یوروپا لیگ میں کوالیفائی کرنے کے لئے اسے ایف اے کپ کا ٹائٹل جیتنا ہوگا۔

انگلش پر یمیئر لیگ میں چیلسی کی چوتھی جبکہ آرسنل کی آٹھویں پوزیشن رہی۔ چیلسی نے براہ راست یوروپا لیگ کے لئے کوالیفائی کیا لیکن آرسنل کو لیگ میں جگہ بنانے کے لئے ایف اے کپ کے فائنل میں چیلسی کو ہرانا ہوگا۔

13 مرتبہ ایف اے کپ جیتنے والی آرسنل کے کوچ مائیکل آریٹا کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی پرامید ہیں کہ وہ چیلسی کو ہرانے میں کامیاب ہونگے۔

دوسری جانب چیلسی کے کوچ فرینک لیمپارڈ کا کہنا ہے کہ ویلان ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، ویلان نے پورا سیزن اچھی کارکردگی دکھائی انہیں امید ہے کہ فائنل میں بھی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

تازہ ترین