• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یارخان: بکرا ذبح کرنے پر تصادم، 4 افراد زخمی

رحیم یار خان میں قربانی کے بکرے کو ذبح کرنے کے تنازع پر رشتہ داروں میں تصادم ہوگیا، جس کے دوران فائرنگ سے پولیس انسپکٹر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

قربانی کے بکرے کو دیر سے ذبح کرنا اور قصائی کے معاملے پر تنازع رشتہ داروں کے درمیان مسلح تصادم کی وجہ بنا۔

مسلح تصادم میں ایک رشتہ دار، پولیس انسپکٹر سرفراز تارڑ سمیت چار افراد زخمی ہوگئے، جنہیں شیخ زیداسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق انسپکٹر سرفراز تارڑ ایس پی آفس کے کمپلینٹ سیل میں تعینات ہیں، پولیس نے دونوں طرف کے زخمیوں کے بیان پر کارروائی شروع کردی ہے ۔

تازہ ترین