• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان کی عید کے موقع پر نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر نوبیاہتا جوڑے کو مفید مشورے دے ڈالے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

انھوں نے اپنے اس پیغام میں اپنے تمام مداحوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی جس میں انھوں نے خصوصی طور پر نئے شادی شدہ جوڑوں کا ذکر کیا۔

عائزہ خان نے تجویز دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ ایک دوسرے کی عزت کریں اور محبت کریں۔


مہر پوش کی مہرو نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ فوٹو شیئر کی جس میں ان کے شوہر کے ساتھ ساتھ دونوں بچے بھی موجود ہیں۔

View this post on Instagram

Eid mubarak everyone ️

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on


اداکارہ کی ان تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا، اور انھوں نے بھی اداکارہ کو عید کی مبارکباد دی۔

تازہ ترین