• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت میں مارچ سے بند بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ جزوی طور پر بحال ہوگیا، تاہم کویتی ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کیسز میں اضافے والے 31 ممالک کی پروازوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

کویت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے والے ممالک کی پروازوں پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی۔

ان ممالک میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، چین، ایران، برازیل اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

کویت میں آج سے کمرشل پروازوں کی جزوی بحالی پر عملدرآمد بھی شروع ہوگیا ہے، جبکہ ملک میں کورونا لاک ڈاؤن میں ماہ جون سے بتدریج نرمی کی جا رہی ہے، کچھ علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

تازہ ترین