• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا کے مزید 1579 نئے مریض سامنے آگئے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کوروناوائرس کے مزید 1579 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد مملکت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار 478 ہوگئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے بیمار 21 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد ملک بھر میں انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2،887 تک ہوگئی۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 78 لاکھ 53 ہزار 488 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 لاکھ 84 ہزار 765 ہوگئی جبکہ مہلک وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 1 ایک کروڑ 12 لاکھ 28 ہزار 637 ہوگئی۔

تازہ ترین