• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: کہیں قربانی کا بیل بے قابو تو کہیں جانور نہر میں جا گرا


پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں قربانی کا بیل بے قابو ہوا تو کہیں جانور نہر میں گرگیا، کہیں بیل نے قصائیوں کی دوڑیں لگادی۔

پنجاب سمیت پورے پاکستان میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

بڑی عید کے پہلے روز مسلمانوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اپنے جانوروں کی قربانی کی۔

ایسے میں پنجاب کے مختلف شہروں میں جانوروں کی قربانی کے دوران قصائیوں کے ساتھ مزیدار واقعات پیش آئے۔

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالاخان میں قربانی کا بیل بپھر گیا اور قربانی سے پہلے رسیاں توڑ کر بھاگ گیا۔

قصائیوں اور بیل مالکان کی دوڑیں لگ گئیں تاہم 2 گھنٹے کی محنت کے بعد بیل کو قابو کرلیا گیا۔

فیصل آباد میں قربانی کا بیل ہوا بے قابو، بیل نے ایسی ڈور لگائی کہ قصابوں کو بھی زخمی کر دیا، بیل نے شہریوں کی دوڑیں لگادی، ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد بیل شہریوں کے ہاتھ آیا۔

رحیم یار خان میں منٹھار روڈ پر قربانی کا بیل نہر میں گر گیا، ریسکیو آپریشن کر کے باحفاظت بیل کو نکال لیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے جلال پور میں قربانی کے دوران بیل بپھر گیا، جس پر مالک غصے میں آگیا اور بیل کو قابو کرنے کے بجائے گولی مار دی، بعد میں بیل میں کو ذبح کر دیا گیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں چھت سے کرین کے ذریعے بیل اتارتے ہوئے زمین پر گرگیا، زمین پر گرنے پر بعد میں بیل کو ذبح کر دیا گیا۔

تازہ ترین