کوئٹہ میں کانگو وائرس کے شبہ میں دو نئے مریض سامنے آگئے ہیں۔
ان دونوں مریضوں کو لورالائی سے کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ایک مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی تاہم دوسرے کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
فاطمہ جناح اسپتال میں اس سے قبل بھی کانگو وائرس کا ایک مریض داخل ہے۔
اسپتال میں داخل تینوں مریضوں کو ضروری طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ مشتبہ مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔