• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی خریداری جاری

ملک کے مختلف شہروں میں عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی خریداری کا عمل جاری ہے تاہم اس بار بھی کھالیں فروخت کرنے والوں کو قیمت خرید تاریخ کی کم ترین سطح پر ہونے کی شکایت ہے جبکہ بھیڑ کی کھال کوئی مفت لینے کو بھی تیار نہیں۔

قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی خرید و فروخت کے لیے لگی عارضی منڈیوں میں اس وقت کھالیں فروخت کرنے والے انتہائی پریشان ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کھالوں کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیں۔

فروخت کنندہ کہتے ہیں کہ ہر سال جانوروں کی قیمتیں زیادہ اور کھالوں کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے۔ بکرا 30 سے50 ہزار کا ہے اور کھال بیچنے آ رہے ہیں تو 100 روپے سے120 روپے کی کھال بک رہی ہے۔ پچھلے سال پندرہ سو روپے کی بڑی کھال اس بار ساڑھے چھ سو، سات سو کی لی جا رہی ہے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی کھالوں کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہونے کے حوالے سے کھالوں کے تاجروں کا کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافہ کئے بغیر کھالوں کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کو روکنا ممکن نہیں ہے۔

تازہ ترین