گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) یونین کونسل 57کی سر کردہ سیاسی شخصیات کی وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے ملاقات ، تحریک انصاف چھوڑ کر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ یونین کونسل 57کے سرکردہ سیاسی راہنماؤں محمد حفیظ مغل ،اکرم غوری ،یاسین مغل ،سرور انصاری ،حاجی نذیر،محمد اسلم، بابر انصاری اور دیگرنے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے رہائش پر ملاقات کی ہے اور تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کرساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ ترقی دشمن ٹولہ اپنے منفی پراپیگنڈے کے ذریعے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے عزم و حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتا ،مسلم لیگ ن عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی طرف تیزی سے گامزن ہے اور ہم تمام وعدے پورے کر کے 2018ء کے الیکشن میں عوام کے پاس جائیں گے۔