آپ آف لائن ہیں
پیر12؍ذی الحج 1441ھ 3 اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فیصل جاوید کا سیکورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کردیا۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر نماز عید کے بعد اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیصل جاوید خان نے  پولیس اہلکاروں کے ساتھ لی گئیں تصویریں شیئر کرتے ہوئے اُن کے جذبے کو سراہا۔

انہوں نے لکھا کہ سیکورٹی پر مامور تمام اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عید کے موقع پر یہ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاکہ دوسرے اس تہوار کی خوشیاں منا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر اہل خانہ سے دور ہمارے لیے اپنی خوشیاں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ سیکورٹی اہلکاروں کے کام کی لگن اور عزم سراہے جانے کے قابل ہے، ایسے لوگوں کے لیے بہت سی دعائیں۔

قومی خبریں سے مزید