ایران جنگ سے پیدا صورتحال پر امریکی سینیٹر جیک ریڈ اور امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ آمنے سامنے آگئے۔
سینیٹر جیک ریڈ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پر تنقید کی اور کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ کی وجہ سے امریکا زیادہ خراب صورتحال میں ہے۔
اس پر اسکاٹ بیسنٹ نے جواب میں جیک ریڈ کو شکست خوردہ لابی میں شامل ہونے کا طعنہ دے دیا۔
امریکی وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ جنگ کی وجہ سے ایرانی معیشت زوال پذیر ہے، ایرانیوں کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول نہیں ہے، امریکا اسے کھول رہا ہے۔