امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے پروجیکٹ فریڈم کے تحت جہازوں پر حملے کیے تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹادیں گے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں کافی لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ خطے میں امریکا کی فوجی تیاری جاری ہے۔ ہمارے پاس اعلیٰ معیار کے ہتھیار، گولہ بارود اور ساز و سامان موجود ہے۔ ہمارے دنیا بھر میں اڈے ہیں، وہ سب ساز و سامان سے لیس ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم اس تمام سامان کو استعمال کرسکتے ہیں، ضرورت پڑی تو ضرور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ فریڈم کے تناظر میں بعض غیر متعلقہ ممالک پر بھی ایران نے حملے کیے ہیں، ان میں ایک جنوبی کوریا کا مال بردار جہاز بھی شامل ہے، شاید اب وقت آ گیا ہے کہ جنوبی کوریا بھی آ کر اس مشن میں شامل ہوجائے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے 7 چھوٹی کشتیوں کو تباہ کردیا ہے، وہ انہیں تیز رفتار کشتیاں کہتے ہیں، اب ان کے پاس یہی کچھ باقی رہ گیا ہے، اس وقت تک آبنائے ہزمز سے گزرنے والے کسی اور جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔