• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر5 اگست، آئی ایس پی آر کا نیا ترانہ جاری

شمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے آئی ایس پی آر نے نیا ترانہ جاری


بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو رواں ماہ 5 اگست کو ایک سال مکمل ہو جائے گا، اس موقع پر کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا ترانہ جاری کیا گیا ہے۔

جہاں دنیا بھر میں مسلمان عید الضحیٰ کی خوشیاں منا رہے ہیں وہیں کشمیری مسلمان آج بھی بھارتی سرکار کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاؤ ن میں قید ہیں۔

گزشتہ سال 5 اگست کو مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ختم کر کے مکمل لاک ڈاؤن اور مکمل کرفیو نافز کر دیا گیا تھا، کشمیریوں کی جانب سے آزادی کے لیے جدوجہد تاحال جاری ہے ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے اس موقع پر نیا ترانہ جاری کیا گیا ہے جس کے بول کچھ یوں ہیں ’کشمیری ہوں میں مرا خون مسلماں میری طاقت کلمہ، جا چھوڑ دے مری وادی، لب سی سی کر چپ کروائے جتنا چاہے، ہم چیخیں گے آزادی ۔‘

آئی ایس آر کی جانب سے جاری کیا گیا گانا پاکستانی گلوکار شفقت علی امانت نے گایا ہے ۔

تازہ ترین