• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف احتجاج

صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں جنگ، جیو کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف پریس کلب میں احتجاج کیا گیا۔

جنگ، جیو کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے بھی پارٹی کارکنان سمیت شرکت کی ۔

اس دوران صوبائی وزیر برائے اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، میرشکیل الرحمٰن کو بغیر قانونی تقاضوں کے بلا جواز گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرشکیل الرحمٰن کو ایسے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جس میں ان کی گرفتاری نہیں بنتی تھی۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ امید ہے میرشکیل الرحمٰن سمیت دیگر گرفتار افراد کو عدالت سے انصاف ملے گا۔

تازہ ترین