• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو دنوں میں 29555 ٹن آلائشیں لینڈ فل سائٹس پہنچائیں، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ

مینجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کاشف گلزار نے کہا ہے کہ عید کے دو دن میں 29555 ٹن آلائشیں لینڈ فل سائٹس پہنچائی گئیں۔ جام چاکرو پر 13145 ٹن اور گوند پاس، 10140 ٹن،آلائشیں پہنچائی گئیں۔

اپنے ایک بیان میں کاشف گلزار نے کہا کہ شرافی گوٹھ پر 2850 ٹن اور کورنگی کراسنگ پر 3420 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔

 انہوں نے کہا کہ آج رات تک تمام کلیکشن پوائنٹس کو کلئیر کردیا جائیگا۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ کا مزید کہنا تھا کہ  کلیکشن پوائنٹس پر چونےکا چھڑکاؤ اور جراثیم کش اسپرے ہوگا۔

تازہ ترین