گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سوتیلی بیٹی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حبیب اللہ عامر نے سوتیلے باپ کو 14سال قید بامشقت 30ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔افتخار کالونی کھیالی بائپاس کے مجرم اکبر علی کے خلاف 13فروری 2014کو اس کی دوسری بیوی طیبہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کے سوتیلے باپ نے اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گواہوں کے بیانات اور دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر فاضل جج نے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ۔عدم ادائیگی پر مجرم اکبر علی کو مزید تین ماہ قید بامشقت بھگتنا ہوگی ۔