• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے صوبے میں جاری لاک ڈاؤن 3 اگست سے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزا  آنے  پر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے میں جاری لاک ڈاؤن 5 اگست کی بجائے پیر کے روز سے ہی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزا آنے اور عید پرمارکیٹوں کی بندش کے بعدکورونا پھیلاؤ کے امکانات کم ہونے کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان، نوٹیفکیشن بھی جاری کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے لاک ڈاؤن ختم ہونے پر 5 اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی کی اجازت بھی متوقع ہے۔

تازہ ترین