عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد اور پشاور میں انڈور اور آؤٹ ڈور بار بی کیو پارٹیاں اپنے عروج پر رہیں۔
عیدالاضحیٰ کے ان ایام میں کوئلے کی انگیٹھیوں پر بہاری بوٹی، سیخ کباب ہر سو پکتا دکھائی دیتا ہے۔
اسلام آباد میں نوجوانوں اور فیملیز نے عید کے دوسرے روز بار بی کیو سے لطف اندوز ہونے کے لیے شاہراہوں کے ساتھ گرین بیلٹ کا رخ کیا۔
دوسری طرف پشاور میں بھی عید الاضحیٰ کے دوسرے روز کئی گھروں میں باربی کیوں پارٹیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گھروں کے چھتوں اور لانز میں ہونے والی ان پارٹیوں میں لوگ بڑی عید کے چٹخاروں سے خوب لطف اٹھاتے رہے۔
یہ بھی پڑھیے: قربانی کا گوشت فوری نہ پکائیں، طبی ماہرین
بھنے ہوئے گوشت کی خوشبو اور مسالحے کے ذائقے سے جب منہ میں پانی آجائے تو لگتا ہے کہ ساری محنت وصول ہوگئی۔